پشاور: خیبر پختون خوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں مالی بحران غلط پالیسیوں سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی فنڈز بند کرنے کی وجہ سے ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے، ضم اضلاع کے فنڈز کاٹ دیے گئے ہیں.
اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبائی وسائل کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں ںے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے عدالت جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، وفاقی حکومت صوبے کو دبانے کی باتیں نہ کرے۔