اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ سال 30 جون تک خیبر پختونخوا کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج اوریوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعہ سستا آٹا سکیم کوجاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔
اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس منگل کویہاں وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا،معاونین خصوصی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ سال 30 جون تک خیبر پختونخوا کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج اوریوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعہ سستا آٹا سکیم کوجاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔
اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی کے اجلاس میں اکتوبر سے لیکردسمبر تک کی مدت کیلئے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک پلانٹس کو رعائتی نرخوں پر آر این جی کی فراہمی کی اجازت دیدی گئی۔
اجلاس میں پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے سپیرئیر کیروسین، لائیٹ ڈیزل آئل اور ای ٹین کی ڈی ریگولیشن سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی۔
اجلاس میں وزارت اطلاعات ونشریات اوروزارت انسانی حقوق کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔