اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتا دی

ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا 'بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے'۔

اشنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا 'اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے'۔

انہوں نے مرد حضرات کے لیے لکھا 'اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔

خیال رہے کہ اُشنا شاہ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر  اپنے خیالات کا اظہار کافی بے باکی سے کرتی آئی ہیں۔

کچھ روز قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔