پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اس شو میں ان سے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔
اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔
ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل ’ذرا یاد کر‘ میں بھی خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔