تسنیم حیدر کے انکشافات نے امپورٹڈ حکومت کی اصلیت آشکارا کردی، بیرسٹر محمد علی سیف 

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کے انکشافات نے امپورٹڈ حکومت کی اصلیت آشکارا کردی ہے۔

 اگر دشمن ممالک کی ایجنسیوں سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو رانا ثناء اللہ کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔  26 مارچ کو عوام تمام حساب برابر کر دیں گے۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کے انکشافات پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ 

تسنیم حیدر کے عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے انکشافات نے امپورٹڈ حکومت کی اصلیت آشکارا کر دی ہے۔

 عمران خان نے پہلے ہی شوباز اور رانا بدمعاش کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا مگر ایف آئی آر میں نامزد نہ ہو سکے۔ امپورٹڈ حکومت کے حواس پر عمران خان چھائے ہوئے ہیں۔

 رانا ثناء اللہ نے اب نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ عمران خان کو دشمن ممالک کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ اگر ایسا ہے تو وزیر داخلہ کیوں ہاتھ پر ہاتھ بیٹھے ہیں۔وزیر داخلہ ہوتے ہوئے یہ بیان دینا شرمناک ہے۔ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کو دشمن ممالک کی ایجنسیوں سے نہیں امپورٹڈ حکومت سے خطرہ ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف امپورٹڈ سازش کی ہے۔ عوام 26 نومبر کو عمران خان پر حملے کا حساب بے باک کر دیں گے۔