خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے نئے گورنر سے حلف لیا۔

تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلورنے شرکت کی۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے۔ خیال رہے کہ وفاق میں نئی حکومت کے آنے کے بعدگورنرشاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا اوران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔