وزیراعلیٰ سے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات، احتجاج کی کال واپس لے لی 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختوا محمود خان سے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے میئر مردان حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

 ملاقات کے بعد میئر مردان حمایت اللہ مایار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں مجوزہ احتجاج کرنے کی کال واپس لے لی۔