پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں لتھڑی امپورٹڈ حکومت کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن بڑھنے کی بات کر رہا ہے؟
گورنر خیبرپختونخوا کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف مالی خوردبرد ہی نہیں بلکہ اقرباء پروری بھی کرپشن ہے۔
فضل الرحمان کے درجن بھر رشتہ دار اس وقت سیاسی عہدوں پر براجمان ہیں جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا واحد میرٹ بھی ان کی مولانا فضل الرحمان سے رشتہ داری ثابت ہوئی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا اپنے ایک وڈیو بیان میں گورنر خیبرپختونخوا کے صوبے میں کرپشن بڑھنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن میں لتھڑی امپورٹڈ حکومت کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن بڑھنے کی بات کر رہا ہے؟
گورنر کو معلوم ہونا چاہیے کہ کرپشن کا مطلب صرف مالی خوردبرد ہی نہیں ہوتا بلکہ اقربا پروری بھی کرپشن ہوتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے درجن بھر رشتہ دار اس وقت سیاسی عہدوں پر براجمان ہیں جبکہ خود غلام علی مولانا فضل الرحمان کے رشتہ دار ہونے کے ناطے گورنر کے عہدے پر براجمان ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اقربا پروری پر مولانا حسام الدین کا استعفیٰ دینا جمعیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کرپشن کی بے تاج بادشاہ رہنے والی جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت نے ہی نیب ترامیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔وزیر اعظم سمیت ضمانت پر رہا تمام کابینہ کو نیب ترامیم کے ذریعے کلین چٹ دی گئی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر غلام علی نے مئیر الیکشن میں کرپشن کے کروڑوں روپے لگانے کا خود اعتراف کیا تھا پتہ نہیں گورنر کا عہدہ کتنے ارب میں حاصل کیا ہوگا؟