پشاور:پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنما اور صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں کی تحلیل سے کوئی خوف نہیں۔
عمران خان کی باتوں سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ عوام کے ووٹوں سے واپس آجائیں گے۔
وہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کررہے تھے‘ شوکت یوسفزئی نے کہاکہ 27 کلومیٹر کی حکومت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ پورے ملک کو یرغمال بنائے۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے ڈیفالٹ کی طرف جارہے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں نے کہاکہ ڈرنا کس بات کا ہے 14 جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں وفاقی حکومت الیکشن سے کیوں گھبرا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو ملک کا بھی خیال ہے‘ ملک مشکل میں ہے ہمیں پتہ ہے کہ ہم عوام کے ووٹوں سے واپس آجائیں گے۔