خیبرپختونخوا کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی، 5 دسمبر سے اس کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔

 انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔

KPK state life

اسٹیٹ لائف انشورنس کے مراسلے کے مطابق صحت کارڈ سے علاج 6 مہینے کے لیے معطل کیا گیا ہے، علاج 5 دسمبر 2022ء سے معطل کیا جائے گا۔