واشنگٹن:ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر زندگی کے لیے موافق ہوسکتے ہیں۔
ماہرینِ فلکیات نے سات سیاروں پر مشتملTRAPPIST-1 نامی ایک نظام کا مشاہدہ کیا ہے جس میں یہ سیارے ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گھوم رہے ہیں۔
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس نظام کی نشان دہی کی اور اس کے متعلق اہم تفصلات حاصل کیں۔
ان تفصیلات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سیارے اپنے مرکزی ستارے کے ایک ایسے خطے میں موجود ہیں جو قابلِ سکونت ہے۔ قابلِ سکونت خطہ وہ علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی مائع صورت میں موجود رہ سکتا ہے۔
یہ ایک ایسی خصوصیت ہوتی ہے جو کسی سیارے پر زندگی کی نشو نما کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے۔سائنس دانوں کو امید ہے اس سسٹم سے مستقبل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ یا میتھین پر مشتمل دیگر آثار بھی ہاتھ لگیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ ساتوں سیارے اپنے مرکزی ستارے سے اتنے فاصلے پر موجود ہیں جتنا فاصلہ سورج اور نظامِ شمسی کے پہلے سیارے عطارد کے درمیان ہے۔