ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے صارفین سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی۔
صارفین پہلے ہی ٹوئٹر کا سربراہ بننے کے بعد سے ایلون مسک کی پالیسی سے شدید ناراض تھے تاہم ایلون مسک کی چند منٹس کے وقفے سے کی گئی دو اہم ٹوئٹس نے صارفین کو مزید حیران کردیا۔
اپنی پہلی ٹوئٹ میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا کہ جو ہوا سو ہوا اب آگے بڑھنا چاہیئے اور میں آئندہ پالیسی میں کسی بھی بڑی تبدیلی سے قبل صارفین سے رائے لوں گا۔اس بار میری معذرت قبول کریں۔
جس پر صارفین نے ان کو سراہا لیکن محض چند منٹوں بعد ایلون مسک نے پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے رائے مانگ لی اور یہ تبدیلی کچھ اور نہیں بلکہ ایلون مسک کے سربراہی چھوڑنے سے متعلق تھی۔
ایلون مسک نے صارفین سے پوچھا کہ کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی سے مسترد ہو جانا چاہیئے۔ اپنا ووٹ کا سٹ کریں۔ حتمی نتائج کے مطابق پونے دو کروڑ صارفین نے رائے دی جن میں سے 57 فیصد کا جواب ہاں میں ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلون مسک صارفین کے رائے کا احترام کرتے ہوئے ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبردار ہوجاتے ہیں یا نہیں۔