ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے۔
اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔
اکثریت ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ نہیں دیکھنا چاہتی، وہ کب قیادت چھوڑیں گے؟
اب ایلون مسک نے صارفین کا فیصلہ مانتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا کہا لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی بیوقوف شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیوبننا چاہتا ہوگا تویہ عہدہ چھوڑدوں گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹرکےسی ای اوکاعہدہ چھوڑنےکےبعدمیں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلاؤں گا