ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تیار پریکٹیکل نوٹس بک پر پابندی لگادی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پریکٹیکل نوٹ بک پر پابندی کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعت نہم، دہم، گیارویں اور بارویں جماعت کے تیار پریکٹیکل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
تیار پریکٹیکل نوٹ بک سے طلبہ عملی طور سیکھنے سے محروم ہوتے ہیں، طلبہ کو لیب میں عملی طور پر پڑھا کر اپنے نوٹس تیار کریں گے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیار پریکٹیکل بک فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔