پشاور: خیبر پختون خوا میں تھیلیوں میں گیس بھرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا کہ کرک میں گیس پائپ لائن سے تھیلیوں میں گیس بھرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور سوئی گیس مشترکہ کارروائی کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تھیلیوں میں گیس بھرنا اپنی جان پر کھیلنے کے مترادف ہے۔ کرک کے عوام سے اپیل ہے کہ اس خطرناک عمل سے دور رہیں۔