خیبر پختونخوا حکومت نے دو ماہ تک منجمد رکھے گئے ترقیاتی پروگرام سے منصوبوں کو فنڈز کا اجراء شروع کر دیا .
دو ارب روپے سے زائد پشاور، سوات، مردان ،ٹانک ، ایبٹ آباد اور صوابی سمیت مختلف اضلاع کے منصوبو ں کو جاری کردئے گئے .
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء شروع کردیا ہے اور متعلقہ ضلع کو فنڈز جاری کردئے گئے .ہیں دو ارب روپے سے زائد کے فنڈز فوری طور پر جاری کردئے گئے ہیں جو ڈپٹی کمشنرز خرچ کرینگے
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی جانب سے دبائو کے باعث فنڈز کا اجراء شروع کیاگیا ہے جبکہ متعلقہ ایم پی ایز کی جانب سے جن منصوبوں کیلئے فنڈز مانگے جاتے ہیں صرف انہی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں
ذرائع کے مطابق سوات، مردان، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، ایبٹ آباد اور صوابی سمیت مختلف اضلاع کیلئے رقم جاری کردئے گئے ہیں جن کیلئے ان اضلاع کے ارکان اسمبلی مسلسل محکمہ خزانہ اور محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے چکر کاٹ رہے تھے
ذرائع کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن دونوں کے منتخب ارکان کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت فنڈز کے اجراء کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور یہ فنڈز بھی ارکان اسمبلی کیلئے ہیں۔