پشاور: خیبرپختونخواہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز پورے مہینے کے لیے بند کر دیے گئے۔
گیس پریشر میں کمی کے پیش نظر لگائی گئی پابندی میں کہا گیا ہے کہ آج سے 31 جنوری تک صوبے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے گا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے بھی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پابندی کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ کے پی سمیت ملک بھر کے شہروں میں گیس کا شدید بحران ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔