خیبرپختونخوا میں کل سے سکول کھولنے کا اعلان، اوقات کار تبدیل 

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سردیوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہ کرتے ہوئے کل سے پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

 شدید سردی اور دھند کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔

 اس ضمن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اعلامیہ جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق پرائمری سکول صبح 9بجکر 15منٹ پر لگیں گے ٗ اور ایک بج کر 30منٹ پر چھٹی ہوگی۔

 اسی طرح مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں صبح 9بجے کھلیں گے اور 2بجکر 30منٹ پر چھٹی کرینگے ٗ نئے اوقات کار ایک ماہ تک مؤثر رہیں گے۔