امریکی وزیرخارجہ گلوکارعبدالحنان کے مداح نکلے

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے، اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت بھی شامل کردیا۔

انٹونی بلنکن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت 'ارادے' بھی شامل ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ ہر کوئی اچھی دھن ، مہارت سے بجائے جانے والے ساز  اور زبردست آواز کی تعریف کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے، اگر یقین نہیں آتا تو دنیا بھر سے منتخب کی گئی  2022 کی میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں۔