معروف نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کر گئیں

پاکستان کی ایوارڈ یافتہ براڈکاسٹ جرنلسٹ اور معروف نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کر گئیں۔

 نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور آج چل بسیں۔

 انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک سمیت متعدد نجی نیوز چینل میں کام کیا۔

مشعل بخاری کے انتقال کی خبر پر صحافیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔