فیروز خان کا ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ویڈیو پیغام

کراچی: اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ویلاگر عادل راجہ کی جانب سے الزامات کا سامنا کرنے والی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

فیروز خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ساتھی اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، ماہرہ خان اور مہوش حیات پر لگائے جانے والے نازیبا الزامات پر ردعِمل دیتے  ہوئے کہا کہ ’میں الزامات کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا اور میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کے اوپر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔


فیروز خان نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’میں اپنے سپورٹرز اور مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پہلے یہ سمجھ لیں کہ کون قصور وار ہے اور کون بےگناہ اس کے بعد اپنا ردِعمل دیں چاہے وہ الزامات لگانے والے کے بارے میں ہو یا ہو یا الزامات  سے متاثر ہونے والے کے بارے میں‘۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ پہلے کسی بھی صورت میں خبر کی تصدیق کریں پھر اس پر ردعمل  کا اظہار کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز کی 4 بڑی اداکاراؤں ماہرہ خان، سجل علی، کبریٰ خان اور مہوش حیات پر ویلاگر عادل راجہ کی جانب سے نازیبا الزامات لگائے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچی ہوئی ہے جبکہ ان اداکاراؤں نے بھی ویلاگر کو سخت جواب دیا ہے۔