جاپانی سائنسدانوں نے زلزلے سے ہونے والے نقصان سے بچنے کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو مکانات کو زمین سے اوپر اٹھانے کی صلاحیت دیتا ہے۔
ائیر ڈینشین کی ٹیکنولوجی زلزلے سے ہونے والے ساختی نقصان سے بچنے کے لیے زمین سے مکان کو اٹھاتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں مکان زمین سے 1.2 انچ تک اٹھ جائے گا، جب تک کہ زلزلے کے جھٹکے بند نہ ہوں۔ اس کے بعد ہوا کو آہستہ آہستہ چھوڑا جاتا ہے، گھر کو واپس زمین پر لاتا ہے۔
ایک حالیہ جائزے میں، ایئر ڈینشین نے انکشاف کیا ہے کہ فروری میں جاپان کے کچھ حصوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد اس کے 30 گھروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 2010 سے لے کر اب تک جاپان اور اس کے آس پاس 10,000 سے زیادہ زلزلے آ چکے ہیں جن میں سب سے شدید شدت 9.1 کا زلزلہ 11 مارچ 2011 کو توہوکو میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔