ویب ڈیسک :صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع کے167پرائمری، مڈل اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرتے ہوئے متعلقہ ایجوکیشن افسروں کو آئندہ کیلئے تنخواہوں کی ڈیمانڈ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے.
ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے مختلف اضلاع میں ایک ہزارسے زائد سرکاری سکولزمیں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی تھی
اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے مختلف اوقات میں نوٹیفکیشن بھی جاری کئے تھے تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 167سکولز کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے صرف صبح کی شفٹ تک محدود کردیا گیا ہے.
اعلامیہ کے مطابق مذکورہ سکول پشاور، شانگلہ، لوئردیر، سوات، ملاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، اپر چترال، باجوڑ، مردان اوردیر بالامیں ڈبل شفٹ پر منتقل کئے گئے تھے.
اعلامیہ کے مطابق ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ اضلاع کے ڈبل شفٹ سکولز کیلئے بھرتی عملے کی تنخواہیں مزید ادانہیں کی جائیں گے یعنی ان تمام ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔