خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا وفاق سے بھیک نہیں بلکہ اپنے محاصل مانگ رہا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت بند کرانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کہیں بند کرانے کا یہ شوق آپ کی سیاست ہی نہ بند کرا دے، خیبرپختونخوا وفاق سے بھیک نہیں بلکہ اپنے محاصل مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے آپ کی جماعت کو اسمبلیوں میں پہنچایا، لیکن مولانافضل الرحمان اور ان کے ساتھی اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام مولانا فضل الرحمان کا صوبے میں داخلہ بند کر دیں گے، انہیں خیبرپختونخوا کے عوام سے دشمنی مہنگی پڑے گی۔