پشاور: خیبرپختونخوا کا وفد جینیوا روانہ ہوگیا،جینیوا سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی تیمور جھگڑا کریں گے۔
صوبے میں سیلاب کے باعث تباہ کاریوں کو تیمور جھگڑا خود انٹرنیشنل ڈونرز کے سامنے رکھیں گے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو بھی بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان کہ”ہم خیبرپختونخوا کے لئے بھی ڈونرز سے امداد طلب کررہے ہیں ”اس کو تیمور جھگڑا نے مسترد کردیا۔
شہباز شریف پہلے اعلان شدہ 10 ارب روپے فراہم کریں، انٹرنیشنل ڈونرز کے سامنے صوبے کا کیس وزیرخزانہ تیمور جھگڑا خود رکھیں گے۔