پشاور میں مرغی فی کلو 410روپے ہوگئی، مزید مہنگی ہونے کا امکان 

پشاور:پشاورسمیت صوبہ بھر میں فارمی مرغی کی قیمت بڑھنے کا رجحان جاری ہے اور فی کلو چکن 410روپے کا ہوگیاہے.

پشاورکی ہول سیل مارکیٹ سے جاری ہونے والے نرخ نامے کے مطابق چکن کی قیمت 410روپے کلوہوگئی ہے.

جس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چکن کے بائیکاٹ کی مہم بھی زور پکڑ گئی ہے تاہم اس مہم کے باوجود قیمتوں میں اضافہ جاری ہے.

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 275روپے ہوگئی ہے جبکہ فی انڈہ 25روپے سے بڑھ گیا ہے۔