واشنگٹن:سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے نفرت آمیز مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے ملازمین میں کمی کرتے ہوئے نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کرنے والی ٹیم کے 12 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔
غلط معلومات، عالمی سطح پر ہونے والی اپیلوں اور ٹوئٹر پر موجود سرکاری میڈیا کے اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی پر کام کرنے والی ٹیموں میں سے بھی کئی افراد کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی نائب صدر نے ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد مواد کو اعتدال پسند بنانے پر کام کرتے ہیں اور ان ملازمین کو نہیں ہٹایا گیا جو یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔