سعودی سرجنز کی ٹیم نے8ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگا دیا

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم ہسپتال کے سرجنز کی ٹیم نے 8 ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگایا۔

عرب  میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ٹیم نے دارالحکومت ریاض میں 24گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیے۔

آپریشن سے قبل دونوں لڑکیاں، ایک 8 ماہ سے کم عمر اماراتی بچی، اور ایک 19 ماہ کی سعودی بچی دل کی خرابی کی وجہ سے تشویشناک حالت میں تھیں۔

 دونوں بچیوں کو ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی رکھا گیا تھا،آٹھ ماہ کے بچے کے دل کی پیوندکاری کا کیس مشرق وسطی کے سب سے کم عمر بچے کا کیس بن گیا ہے۔