بھارتی ریپر بادشاہ بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح نکلے

ممبئی: بھارتی گلوکار بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی ایک مزاحیہ پوسٹ پر پڑوسی ملک کے مشہور گلوکار بادشاہ نے کمنٹ کیا جس پر اداکارہ نے بھی ان کے کمنٹ کا جواب دیا دونوں فنکاروں کے درمیان ہوئی اس گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

بادشاہ کے ایک مداح نے ان سے ہانیہ عامر کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی اداکارہ کو فالو کرتے ہیں؟

جس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ہاں وہ ہانیہ عامر کو فالو کرتے ہیں وہ انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور ہانیہ کی پوسٹ دیکھ کر ان کا موڈ اچھا ہوجاتا ہے۔


سوشل میڈیا پر بادشاہ کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

 اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔