کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےا داکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس کی سماعت کے دوران مہوش حیات کے وکیل نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے.
مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہورہی۔
مہوش حیات کے وکیل نے استدعا کی کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے اور سوشل میڈیا پر موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اداکارہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا نام اس نے’ایم ایچ‘ لکھا ہے اور کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔
عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانےکا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔