پشاور ہائی کورٹ نے صوبے کے پیشتر اضلاع میں 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا ضلعی انتظامیہ کا حکمنامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کردی۔
درخواستگزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 31 دسمبر کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے جس کے تحت یکم جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی عدالت نے دائر درخواست کو خارج کرنے کا مختصر حکم سنایا۔
واضح رہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 31 جنوری تک سی این جی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اسی تناظر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے۔