پشاور:ضم قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی، خیبرپختونخوا حکومت نے کمیٹی کو مسترد کردیا۔
سٹیئرنگ کمیٹی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
ضم شدہ اضلاع کے 2 ایم این ایز اور 2 ایم پی ایز بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے کمیٹی کو مسترد کردیا،خیبرپختونخوا حکومت نے کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیدیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ سٹیئرنگ کمیٹی میں وزیراعلیٰ محمود خان شامل نہیں،وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ ایسی کسی کمیٹی کو نہیں مانتے۔