پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر وزیراعلیٰ محمود خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کے روز دوپہر دو بچے چیف منسٹر ہاؤس میں طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کو چار سے چھ دن تاخیر سے تحلیل کیا جائے گا اور 18 سے 20 جنوری کے درمیان گورنر کو خط ارسال کیا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام تر صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کے لیے گورنر کوایڈوائس بھجوانے کاحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر کچھ ضروری کاموں کی وجہ سے اسمبلی تحلیل کا فیصلہ آئندہ چند روز کیلیے ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے مسائل توپیدا نہ کیے گئے توکے پی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔