اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
صدر نے پولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پر دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔