اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔ اب وہ ہر روز صبح بیدار ہوکر ساحل کے پاس جاتے ہیں اور وہاں اپنا واحد برش نما آہنی ریک اٹھا کر ریت کو کینوس بنا لیتے ہیں۔ ان کے بقول یہ ان کے لیے صبح کی سرگرمی جیسا ہی کام ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ باغیچے کا ریک مختلف زاویوں پر گھماکر حسبِ خواہش تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔ اس طرح صحرا ہو یا ساحل ہو وہاں تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔ ان کا بنایا ہوا ایک خاکہ اوسطاً 20 میٹر طویل ہوتا ہے اور اس میں ایک سے لے کر کئی گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب انگریزی یا عربی کے پیغامات 100 میٹرطویل بھی ہوسکتے ہیں۔ سال 2015 میں دبئی کے ساحل پر واقع ایک ہوٹل نے انہیں کل وقتی ملازمت کی پیشکش کی تھی جس کے بعد انہوں نے بہت زیادہ تصاویر اور خاکے بنائے۔ اس طرح نیتھانیال اب تک 1900 کے قریب خاکے بناچکے ہیں۔