پنجاب حکومت نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کردیا، جو توہین کی مذموم کوشش پر فوراً الرٹ کرے گا اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی نشاندہی بھی ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کردیا۔
حرمت قرآن پورٹل پہلا آرٹیفشل سسٹم ہے ، جو توہین کی مذموم کوشش پر فوراً الرٹ کرے گا، اس پورٹل کے ذریعے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی نشاندہی بھی ہوسکے گی۔
حرمت قرآن پورٹل قابل اعتراض مواد شیئر کرنےوالی ویب سائٹ کو بلاک کرے گا جبکہ پورٹل کے ذریعے ناپاک جسارت کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم یہ سافٹ ویئرایران ،ترکی اوردیگرممالک کوبھی دیں گے، سیکریٹری اوقاف اوردیگرنےدوڈھائی ماہ میں یہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے، سافٹ ویئرکےذریعےبےدین لوگوں کو پکڑا جاسکے گا۔