پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل پر گورنر اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں نگران کابینہ کے معاملے پر مشاورت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ کےنام فائنل نہیں کیے جاسکے ہیں اور پی ڈی ایم جماعتیں ابھی تک اپنےنام فائنل نہیں کرسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کی دو روز میں گورنر خیبرپختونخواسےدوسری ملاقات ہوئی وہ گزشتہ روز بھی 8 گھنٹےسے زیادہ گورنر ہاؤس میں موجود رہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ڈی ایم نے نگران کابینہ کےلیے 16 سے 18 ناموں کی فہرست تیارکی ہے جب کہ وزیراعلیٰ اعظم خان مختصر کابینہ بنانے کے حامی ہیں۔