خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھالیا۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی 15 رکنی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد 15 رکنی نگران کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔
صوبے کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم قیصوریہ، سید مسعد شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل، شفیق اللہ خان بھی کابینہ میں شامل ہیں، دیگر اراکین میں شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان بھی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔
جاری اعلامیے کے مطابق تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس (ر ) ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
رواں ہفتے کے دوران ہی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے بعد اعظم خان نے نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا تھا.
گزشتہ ہفتے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اعظم خان کا نام متفقہ طور پر تجویز کیا تھا۔