پنجاب کی نگران حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت کومخصوص افراد تک محدود کرنے کیلئے پلان تیارکرلیاگیا۔
صحت کارڈ کی سہولت تمام عوام کے لیے نہیں رہی گی۔ وفاقی و صوبائی حکومت نے صحت سہولت کارڈ کو محدود کرنے پر کام شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوص آمدن سے نیچے افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ہوگی۔صحت کارڈ کے لیے اہل افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔صرف غریب افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ہوگی۔
سی ای او پنجاب ہیلتھ کمپنی علی رزاق کا کہنا ہے کہ مخصوص طبقے کو صحت کارڈ کی سہولت نہ دینے پر بات چل رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ بند کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔پنجاب حکومت اپنے وسائل سے اس پروگرام کو چلا رہی۔محکمہ صحت پنجاب وفاق سے کارڈ کے لیے فنڈز نہیں لیتا۔