جدہ:سعودی عرب نے سکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کا حوا لہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔