شام میں زلزلہ، ملبے تلے دبی خاتون بیٹے کو جنم دینے کے بعد دم توڑ گئی

 دمشق:شام میں زلزلے کے بعدایک خاتون نے عمارت کے ملبے میں بچے کو جنم دیا اور دم توڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے شام میں زلزلے کے بعد بچے کو جنم دیا جسے معجزاتی طور پر بچے کو بچالیا گیا تاہم خاتون انتقال کرگئیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ملبے سے نوزائیدہ کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زلزلے کے دوران نوزائیدہ کی زندگی  بچ جانے کو کچھ مبصرین کی جانب سے امید کی کرن تصور کیا گیا ہے۔