استنبول: ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے خوفناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران انسانی المیے اور بے بسی کی کئی المناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔
ترکیہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غمزدہ اور بے بس باپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو لاچارگی کے
ساتھ ملبے تلے مکمل طور پر دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے اداس اور مایوس بیٹھا ہے۔
بیٹی ملبے تلے مکمل طور پر دبی ہوئی ہے اس کی صرف ہتھیلی ہی نظر آرہی ہے جسے بے بس باپ نے مضبوطی سے تھام رکھا
ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ غمزدہ باپ پوری رات بیٹی کا ہاتھ تھامے رکھا تھا لیکن صبح بیٹی نے دم توڑ دیا۔
باپ کی محبت اور شفقت نے گوارا نہ کیا کہ مردہ بیٹی کا ہاتھ چھوڑ دے۔ وہ بس اس انتظار میں ہے کہ ہیوی مشنری سے ملبہ ہٹایا جائے اور وہ اپنی 15 سالہ مردہ بیٹی امراک کی لاش کو ہی دیکھ سکے۔