ٹوئٹراب حروف کی تعداد کی قید سے آزاد ، نیا آپشن متعارف

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر کو اب حروف کی تعداد کی قید سے آزاد کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین پہلی اپنی ایک ٹوئٹ میں صرف 280 ضروف کا ہی استعمال کرسکتے تھے ، لمبی لمبی باتوں کو بیان کرنے کے لیے الگ الگ ٹوئٹس کی جاتی تھیں۔

گزشتہ ماہ توئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک توئٹ میں حروف کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دیا تھا جس کا اطلاق اب ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق اب صارفین اب 280 کے بجائے اب 4000 حروف تک کی ٹوئٹس کر سکیں گے۔

ایک ٹوئٹ میں لامحدود حروف کے استعمال کی سہولت فی الحال صرف اُن امریکی صارفین کے لیے ہے جنہوں نے ٹوئٹر کی پیسوں کے عوض بلیو ٹک خدمات (پیڈ سبسکرپشن) حاصل کر رکھی ہیں۔

وہ صارفین جن کے پاس بلو یا گولڈن ٹِک تو ہے لیکن وہ ٹوئٹر کو سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرتے، وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔