شام میں زلزلے سے ایک ہی خاندان کے 25افراد جاں بحق

دمشق:شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25افراد جاں بحق ہوگئے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں زلزلے کے باعث احمد ادریس نامی شخص کا پورا خاندان اجڑ گیا۔

 احمد خاندان کے 25افراد کی لاشوں کو دیکھ کرغم اور صدمے سے نڈھال ہے،ان  کا گھرانہ 2012میں جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد شام کے شہرسراقب منتقل ہوا تھا۔

احمد ادریس نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی، دو بیٹوں، پوتے اور نواسوں سمیت ایک بڑے خاندان کو کھودیا۔

 ہم اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے یہاں محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے آئے تھے لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑلیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے ہولناک زلزلے سے اب تک 16ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔