الیکٹرک گاڑیوں پر آج کل بہت کام ہورہا ہے مگر اب ایسی سواریوں کی تیاری بھی کی جارہی ہے جو شمسی توانائی یا سولر انرجی پر چل سکیں گی۔
اسی طرح ایپٹیرا موٹرز کمپنی کمپنی نے 3 پہیوں والی سولر انرجی گاڑی تیار کی ہے ، جسے استعمال کرنے پر چارج کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایپٹیرا موٹرز کمپنی کے مطابق یہ لانچ ایڈیشن گاڑی سورج کی روشنی سے روزانہ 40 میل کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس گاڑی کی بناوٹ اسپیس شپ کی طرح ہے، گاڑی کے 34 اسکوائر فٹ حصے پر سولر پینلز نصب ہیں جو ڈرائیونگ کے دوران 700 واٹ بجلی تیار کرتی ہے۔
ساتھ ہی کمپنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک بجلی سے چارج کیے بغیر چل سکے گی۔
ایپٹیرا نے کار کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے، لیکن ابھی اس کی پروڈکشن شروع کرنے میں ٹائم لگے لگا، کمپنی کو یقین ہے کہ 2023 کے آخر تک اس کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔