یاہو نے 1600 ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی یاہو نے 1600 ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنا لیا۔


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک کمپنیوں میں ملازمین کو فارغ کرنے کا تسلسلہ برقرار ہے اور اب معروف ٹینکالوجی کمپنی یاہو نے بھی اپنے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ملازمین کو مرحلہ وار نکالنے کے منصوبے پر آئندہ جمعے سے عملدرآمد شروع ہو گا جس میں 1000 ملازمین فارغ کیے جائیں گے۔


اس کے بعد کمپنی اگلے 6 ماہ میں 600 ملازمین کو برطرف کرے گی۔ اس چھانٹی سے ملازمین کی 20 فیصد تعداد میں کمی آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق یاہو اپنے اشتہاری کاروبار کا ایک حصہ بند کر دے گا جسے ایس ایس پی یا سپلائی سائیڈ پلیٹ فارم کہا جاتا ہے جو ڈیجیٹل پلبشرز کو اشتہارات فروخت کرنے میں مدد کرتا ہے۔