اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دوپیر سے واشنگٹن میں شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں شیڈول ہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف کریں گے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور 3 سروسز ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے جبکہ امریکی ملٹی ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفاعی مذاکرات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس سے قبل پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا