پشاور: پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں اے ایس آئی کے گھر کے اندر فائرنگ کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی کے گھر پر صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا، مسلح افراد نے گھر کے اندر اچانک گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔
زخمیوں کو گاڑی میں لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکا ہوا جس میں پولیس اے ایس آئی امین اللہ اور 2 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔