پشاور میں سفاک چچا نے تین سالہ بھتیجا قتل کردیا

 پشاور: گھریلو ناچاقی پر سگے چچا نے 3 سالہ بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزم اور مقتول طفل ساحل ولد رومان گلبرگ کے علاقہ گل آباد نمبر 1 کے رہائشی ہیں۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔