ترکیہ زلزلہ، 140گھنٹے بعد 7ماہ کے بچے کو زندہ بچا لیا گیا 

انقرہ:ترکیہ کی امدادی ٹیموں نے ہولناک زلزلے کے بعد ہونیوالی تباہی کے 140 گھنٹے بعد سات ماہ کے بچے کو زندہ بچا لیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی ریاست ہاتائی میں امدادی ٹیمیں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کی تباہی کے 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچے کو ملبے کے نیچے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 گریٹر کوکیلی میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے سات ماہ کے حمزہ کو ہاتائی کے علاقے انطاکیا میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچا لیا۔ 

بیان میں بتایا گیا کہ ٹیموں نے بچے کو ملبے تلے 140 گھنٹے رہنے کے بعد نکالا، بچے کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس ٹیم کے حوالے کر دیا۔